لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 28 مارچ کو ہو گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے ریکوزٹ کیا گیا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی۔
انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ آزادی چوک اسلام آباد میں 27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا-وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے-تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کر بعد ہوگی-اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں بھرپور ناکامی ہوگی – وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہو جائے گا
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 14, 2022
سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ آزادی چوک اسلام آباد میں 27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی۔ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں بھرپور ناکامی ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہو جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کل انشاء اللہ 15 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تحریک انصاف کے تاریخی اورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے – تحریک انصاف کے پوری دنیا کے مختلف ممالک کے اورسیز چیپٹر کے عہدے داران اور کارکنان اس کنونشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد تشریف لائے ہیں-
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 14, 2022
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان انشاء اللہ 15 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تحریک انصاف کے تاریخی اوورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے- تحریک انصاف کے پوری دنیا کے مختلف ممالک کے اوورسیز چیپٹر کے عہدے داران اور کارکنان اس کنونشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد تشریف لائے ہیں۔