کپتان جب اپنے پتے کھیلیں گے تو یہ سب گیدڑ رفوچکر ہو جائیں گے

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن خرید و فروخت کی منڈیاں لگا کر کونسی سیاست اور جمہوریت کی خدمت کرنا چاہتی ہے، آل پاکستان کرپٹ ایسوسی ایشن نے سیاست اور جمہوریت کو زہرآلودہ کررکھا ہے۔

اپوزیشن کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ نواز شریف، فضل الرحمان ,آصف زرداری نے ہی تبدیلی لانی تو 35 سال یہ ستو پی کر سوتے رہے، اپوزیشن جماعتیں طویل عرصہ اقتدار میں رہیں ،کس نے روکا تھا کہ تبدیلی نہ لاؤ، تب یہ جی بھر کر لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کرتے رہے جبکہ ملکی ادارے تباہی کی طرف گامزن رہے۔

حسان خاور نے کہا کہ کپتان نے مافیا کے فکس میچ کو توڑا اور اقتدار سے بے دخل کیا، پی ٹی آئی حکومت نے شوبازی کے بغیر صحیح معنوں میں قوم کی خدمت کی ہے، کپتان جب اپنے پتے کھیلیں گے تو یہ سب گیدڑ رفوچکر ہو جائیں گے، یہ بازی لٹیروں سے لوٹی دولت واپس لانے کی بازی ہے اور یہ بازی کپتان ہی جیتے گا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کپتان نہ صرف کرکٹ بلکہ سیاست کا بھی گیم چینجر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More