سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ بعد کھل گئے

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز آج سے کھل گئے۔

سوئی سدرن کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گیس کی قلت کے باعث ڈھائی ماہ قبل سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کردی تھی۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے ڈھائی ماہ سی این جی بند کیے جانے کا فیصلہ طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنےکے لیےکیا گیا تھا۔

اس حوالے سے رہنما آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا تھا کہ سندھ میں ڈھائی ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کرنا ظلم ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More