سندھ میں رواں سال کی پولیو مہم کا آغاز

کراچی: سندھ میں رواں سال کی آخری پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ سات روزہ مہم کے دوران 90 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مہم کا افتتاح کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سو بھراج اسپتال میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا افتتاح بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرکیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوہو اور محکمہ صحت کے افسران بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈیڑھ برس کے دوران پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ صوبے کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ علاقائی نمائندے اور علما کے ہمراہ پولیو ویکسین سے انکاری والدین کو آگاہی دی جارہی ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے والدین بچوں کو ویکسین لازمی پلوائیں ۔ انسداد پولیو مہم کے دوران سندھ بھر میں نوے لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More