توہین عدالت کیس، اٹارنی جنرل کی رانا شمیم پر فردجرم عائد کرنے کی استدعا

اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل نے سابق چیف جج گلگت رانا شمیم پر فردجرم عائد کرنے کی استدعا کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں راناشمیم بیان حلفی کیس کی سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل نے رانا شمیم پر فردجرم عائد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ بیان حلفی رانا شمیم نے خود لیک کیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ بیان حلفی خبر سے ایسے لگا کہ عدالت ہدایات لیتی تھی، زیر التوا اپیلوں سے متعلق اس طرح تو رپورٹنگ نہیں کی جا سکتی، اگر اس عدالت نے کوئی آرڈر جاری کردیا تو لندن میں نوٹری پبلک کی انکوائری شروع ہو جائے گی۔

عدالت نے مزید ریمارکس میں کہا کہ ہمارے پاس بنیادی حقوق کے کیسز ہوتے ہیں، فئیر رپورٹنگ کے کچھ قانونی تقاضے ہیں، کیا بلاوجہ اس کورٹ پر کوئی الزام لگایا جا سکتا ہے، توہین عدالت کے اختیارات کو کبھی بھی استعمال نہیں کروں گا لیکن عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا ہو تو اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More