وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ملاقات

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعظم کو اپنے دورہ برطانیہ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر لاہور پہنچے تو گورنر محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا۔ گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کے دوران چوہدری محمد سرور نے وزیراعظم کو اپنے دورہ برطانیہ سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سب نے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دی ہیں، عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More