جیکب آباد: دیرینہ تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

جیکب آباد: دیرینہ تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوگیا۔

تھانہ مولاداد کے علاقے گوٹھ دوست محمد بروہی میں فائرنگ سے علی حسن بروہی جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہوگئے واقع کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بروہی برادری کے درمیان چلنے والے پرانے تنازع پر واقع پیش آیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔۔۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More