وزیر اعظم کسانوں کے خلاف مودی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے وعدہ کے مطابق کسان، مزدور، ہاری سب کو رلا دیا ہے۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا میں ان کو رلاوں گا آج کسان بھی رو رہے ہیں، مودی اور عمران کسانوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں، ملک بھر میں یوریا کا غائب ہوجانا، سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت کے اے ٹی ایمز یوریا اسمگل کر رہے ہیں، حکومتی اے ٹی ایمز یوریا مہنگی امپورٹ کروانے کے چکر میں کسانوں کا تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی طرح یوریا بھی ملک سے باہر بھیج کر واپس مہنگے داموں خریدنے کا پروگرام ہے، وزیر اعظم کسانوں کے خلاف مودی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، گندم امپورٹ کرنے والوں کیلئے عمران حکومت نے پھر تیاری شروع کردی ہے، عمران حکومت کے کرتوت ملک میں غذائی قلت کرواکر ہی دم لیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More