حکومت منی بجٹ میں عوام مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر رہی ہے

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی نے کہا ہے کہ حکومت منی بجٹ میں عوام پر ریلیف کی بجائے مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی نے کہا کہ حکومت مزید نئے ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس کا اثر اشیاء خور و نوش پر پڑنے کا خدشہ ہے، منی بجٹ سے صحت، تعلیم اور توانائی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، خدشہ ہے کہ سرمایہ کاری میں کمی سے ملک میں روزگار کے مواقع بھی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام پر مسلسل بوجھ ڈالنے سے گریز کرے، اگر خدشات درست ثابت ہوئے تو پارلیمان کے اندر منی بجٹ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More