کراچی میں اومی کرون وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

کراچی: شہر قائد سے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا مشکوک کیس رپورٹ ہوگیا۔ قومی ادارہ صحت نے تصدیق کردی۔

کراچی سے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا مشکوک کیس رپورٹ ہوگیا۔ کچھ روز قبل بیرون ملک سے پاکستان آنے والی خاتون کے مشتبہ کورونا پوزیٹو نمونے قومی ادارہ میں لائے گئے تھے جس میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس خاتون سمیت کئی اور نمونے لائے گئے تھے، اس کے رجحانات کی شناخت کیلئے مشتبہ نمونوں کی مسلسل نگرانی کی جاری ہے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ عوام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ این سی او سی کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More