شہبازشریف کے دور میں سب سے زیادہ ماورائے عدالت قتل ہوئے

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کےدورمیں سب سےزیادہ ماورائےعدالت قتل ہوئے۔

لاہور پریس کلب آمد کےموقع پر گفت گو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے تھانوں کی حیثیت تبدیل کردی،1990کےبعدپولیس سسٹم کوتباہ کیاگیا، تب سے اب تک ساڑھے 5 ہزارافراد ماورائےعدالت قتل ہوئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف دورمیں 700 افرادماورائےعدالت قتل ہوئے،ایس ایچ او لوگوں سے پیسے لے کر قتل کرواتے رہے ہیں، پرویزمشرف کی حکومت آتےہی جعلی پولیس مقابلوں کاسلسلہ رک گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان کا میڈیا سے گہرا تعلق رہا ہے،وزارت اطلاعات کے وزرا پریس کلب آنے سے گھبراتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خطے میں سب سے پہلے لاہور سےاخبار کا اجرا ہوا، لاہور میں میڈیا کا میوزیم بنانے کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More