ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد ڈالر 178 روپے کا ہو گیا۔

پاکستانی کرنسی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے مہنگا ہو کر 178 روپے کا ہوگیا۔ ڈالر کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل دباو کا شکارہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 177 روپے 77 پیسے تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More