وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے، وہ گورنر ہاوس میں ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے “نیا پاکستان سب کے لئے ” کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ون آن ون ملاقات کے دوران صوبے کے اہم امور بارے بریف کریں گے۔ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اوردورہ برطانیہ کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کریں گے ،وزیرا اعظم سے آئی جی اور چیف سیکرٹری بھی ملاقات کریں گے۔

کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہو گا، گورنر ہاوس میں ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے “نیا پاکستان سب کے لئے ” کی تقریب بھی ہو گی۔ وزیر اعظم تقریب سے خطاب کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More