لاہور کی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی

لاہور: فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی۔ آلودگی کی دوڑ میں لاہور پھر پہلے نمبر پر آگیا۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 321 رہا۔

آلودگی کی دوڑ میں لاہور نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور 321 کیساتھ پہلے، بھارت کا شہر دہلی 319 پوائنٹس لے کر دوسرے جبکہ چین کا شہر ووہان ایئر کوالٹی انڈیکس پر 231 کے ساتھ تیسرے نمبر رہا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹائون ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس248ریکارڈ کیا گیا۔ ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں 314 جبکہ شاہدرہ،396 بذریعہ موبائل وین ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں 172اور راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 149ریکارڈ کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More