پاک سعودی مشترکہ مشقوں الکساح تھری کا آغاز

راولپنڈی: بارودی سرنگوں اور بارودی مواد کو ٹھکانے لگانے کیلئے پاک سعودی مشترکہ مشقوں الکساح تھری کا آغاز ہوگیا۔

پاک سعودی مشترکہ مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب سعودی عرب کے شہر حفر الباطن کے کنگ خالد ملٹری سٹی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی مشترکہ مشقوں میں رائل لینڈ سعودی فورسز اور پاک فوج کے خصوصی دستے شریک ہیں۔

دونوں ممالک کی افواج کاونٹر آئی ای ڈی آپریشنز، روٹ سرچنگ،کمپاونڈ کلئیرنس کی مشقیں کریں گی۔ وہیکل کلیئرنس، بارودی مواد کو ٹھکانے لگانے کے مختلف طریقہ کار کی مشقیں بھی ہوں گی۔ دونوں برادر ممالک کے مابین الکساح سیریز کی یہ تیسری مشترکہ مشقیں ہیں۔

سعودی عرب کی رائل لینڈ فورسز کے شمالی علاقوں کے کمانڈر میجر جنرل صالح بن احمد الظہرانی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More