بلوچستان میں سیاسی داؤ پیچ جاری، جام کمال جیت کیلئے پر امید

کوئٹہ: بلوچستان میں سیاسی ہلچل جاری ہے۔ ظہور بلیدی بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدرمقرر ہوگئے ہیں اور جام کمال نے پارٹی صدارت چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

جام کمال کا کہنا ہے کہ تحریری طور پر استعفیٰ نہیں دیا، میں پارٹی الیکشن تک صدر رہوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم جلد سامنے آجائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پارلیمنٹیرینز کے اجلاس میں پارٹی صدارت سمیت دیگر امور پر مشاورت بھی کی ہے۔

دوسری جا نب ناراض ارکان وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہیں۔ اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، ظہور بلیدی اور سردار عبدالرحمان کھیتران اسلام آباد میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں ناراض ارکان اہم شخصیت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوگی۔ گزشتہ ماہ کے وسط میں جب سے متحدہ حزب اختلاف کی جانب سے جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی پہلی مگر ناکام کوشش ہوئی تب سے صوبے کی سیاست میں ہلچل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More