ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے

اسلا م آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں وزیراعظم اتھارٹی ہیں۔ تقرری کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کیاجائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More