یقین ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے ۔

لاہور میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم بابر اعظم نے کہاکہ جو بھی کھلاڑی ٹیم میں آیا وہ کارکردگی دکھا کر آیا ہے، سیئنرکھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی نئے آئے ہیں ان کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے، پراعتماد ہونا ضروری ہوتا ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نےکہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ایک اننگز کے اینڈ تک کھیلیں، محمد حفیظ اور شعیب ملک تجربہ کار اور میچ ونرکھلاڑی ہیں۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ اور رضوان ہی اوپن کریں، ورلڈکپ میں جاکر کنڈیشنز کا بھی جائزہ لیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More