آریان خان کا جیل میں بسکٹ پر گزارا

ممبئی : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جیل میں بسکٹ کھا کر گزارا کر رہے ہیں۔

منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان آرتھرروڈ جیل میں قید ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان نے جیل سے ملنے والا کھانا کھانے سے انکار کر دیا جس کے بعد وہ جیل کی کنٹین سے بسکٹ خرید کر کھا رہے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کو این سی بی کی حراست میں دال چاول اور سبزی پوری کھانے میں دی جا رہی ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان خان کو گھر کا کھانا دینے سے انکار کر دیا تھا۔

جیل میں بھی انہیں وہیں پر بنا ہوا کھانا دیا جا رہا تھا، ناشتے میں پوہا ، شیرا اور دوپہر کے کھانے نے دال چاول اور سبزی دیے جا رہے تھے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More