تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی نیوز ٹکر

اپیل آئی فون 13میں ٹی بی اسٹوریج کا آپشن

کیلیفورنیا: ہر سال صارفین ایپل کے آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچنگ کا بےصبری سے انتظار کرتے ہیں، اس بار آئی فون 13 کی لانچنگ 14 ستمبر کو آن لائن کی جائے گی، تاہم اس میں ہونے والی نئی اپڈیٹس کی لیکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آئی فون استعمال کرنے والوں کو جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش آتا ہے وہ ہے اسٹوریج کا، لیکن اس بار کہا جا رہا کہ کمپنی اس کے لیے ٹی بی اسٹوریج کا آپشن متعارف کرانے جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس میں 128 جی بی، 256 جی بی، 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ایک ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی صاررفین کو دستیاب ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 میں اسٹوریج 64 جی بی کی بجائے 128 جی بی سے شروع ہوگی۔ جس کا مطلب ہے کہ اس بار کے آئی فون میں 64 جی بی اسٹوریج کا آپشن موجود نہیں ہے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ ایپل کی جانب سے کسی آئی فون میں اتنی زیادہ اسٹوریج دی جارہی ہے۔

آئی فونز میں اس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں ہوتی اس لیے محدود اسٹوریج کے علاوہ صارفین کو کلاؤڈ اسٹوریج پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پہلے سے بہتر کیمرا سیٹ اپ ڈیوائسز کا حصہ ہوگا، جبکہ اے 15 پراسیسر اور بڑی بیٹری بھی ان فونز میں موجود ہوگی۔ اس بار یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آئی فونز میں سیٹلائیٹ کال سپورٹ کا فیچر ہوسکتا ہے مگر ممکنہ طور یر یہ مخصوص علاقوں میں ایمرجنسی استعمال تک محدود ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں بھی 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جن میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہوں گے۔

Related posts

نئے چیئرمین کی زیرصدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس جاری

shakir shaikh

برمنگھم: پاناما لیکس پر وزیراعظم کےعدالتی کمیشن کومسترد کرتے ہیں،عمران خان

M.Umair Raza

فواد چوہدری نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر سوالات اٹھادئیے

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More