اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین عدالتیں اور مقدمے نیوز ٹکر پاکستان

نور مقدم کیس، ملزم ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد: عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ کو آج ہی وکالت نامہ داخل کرانے کی ہدایت کی گئی۔ شاہ خاور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مدعی شوکت مقدم کی جانب سے پاور آ ف اٹارنی آج جمع کرادوں گا،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی زیر سماعت ہے،عدالت مناسب سمجھے تو ان تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کرے

۔ دوسری جانب درخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ اگرسماعت ملتوی ہونی ہے تو کل تک ملتوی کریں۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمار کس دیئے کہ ضمانت منظور اور منسوخ کرنے کے اصول مختلف ہیں،ہم دونوں درخواستوں کو الگ الگ سنیں گے۔ بعدازاں عدالت کو شاہ خاور کو وکالت نامہ داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15ستمبر تک ملتوی کردی۔

Related posts

پی آئی اے کے منافع بخش ہونے کے حکومتی دعوے جھوٹے ہیں، چوہدری منظور

faraz ahmed

بال ٹمپرنگ پر ڈیوڈ وارنر کی شائقین کرکٹ سے معافی

Abuzar Usama

نوازشریف سےاظہاریکجہتی کیلئےعوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندرتھا، ترجمان مسلم لیگ نون

Hunain Siddiqui

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More