اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان کھیل ہیڈ لائن

چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج ہوگا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج ہوگا۔

خصوصی اجلاس کی صدارت پی سی بی الیکشن کمشنر جسٹس عظمت سعید کریں گے جبکہ اجلاس میں رمیز راجہ، وسیم خان، اسد علی خان سمیت دیگر گورننگ بورڈ ممبران شرکت کریں گے۔

اجلاس کے بعد نومنتخب چیئرمین آج دوپہر سوا 2 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے نامزد رمیز راجہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے کا امکان ہے، 4 آزاد نمائندے، پیٹرن کے 2 نمائندے اور چیف ایگزیکٹیو ووٹ کا حق استعمال کریں گے جبکہ صوبائی ایسوسی ایشن کا انتخابی عمل مکمل نہیں ہوا، کوئی منتخب نمائندہ اجلاس میں نہیں ہوگا۔

Related posts

واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

Hassam Alam

فوجی عدالتوں کی توسیع سے متعلق اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے حکمت عملی تیار

Hassam Alam

جے آئی ٹی رپورٹ بند لفافے میں نہیں عوام کےسامنے آنی چاہیے،سراج الحق

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More