تازہ ترین دنیا نیوز ٹکر

روس کا افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا اعلان

ویب ڈیسک: روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کو جلد امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد بھیجنےسے متعلق کام کر رہےہیں۔ روس افغانستان میں جلد خوراک اور طبی امداد بھیجے گا۔ خیال رہے کہ امریکی انخلا اور عالمی فنڈز بند ہونے کے بعد افغانستان کو امداد کی سخت ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات نے60 ٹن خوراک اور ادویات بھجوائی ہیں۔

پاکستان نے بھی26میٹرک ٹن امداد افغانستان کو امداد بھجوائی ہے۔ سی ون 30 طیارے کے ذریعے بھیجی گئی امداد میں 10 ٹن آٹا ، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات شامل ہیں۔ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے۔ برسوں سے جاری جنگ کے باعث لاکھوں کی تعداد میں لوگ وطن چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں لیکن ایک بڑی اکثریت بے گھر ہو چکی ہے اور ملک کے لاکھوں افراد غربت اور افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں۔

افغانستان میں جاری بحران کے باعث 2012 سے لے کر اب تک 50 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور دوبارہ اپنے گھر نہیں جا سکے ہیں

Related posts

چیئرمین سینیٹ الیکشن: تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

shakir shaikh

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی

Hassam Alam

ججز سے متعلق ریفرنس آئینی معاملہ ہے، فردوس عاشق اعوان

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More