اینٹرٹینمنٹ تازہ ترین نیوز ٹکر

منال خان کو شوہر احسن کی جانب سے کتنا حق مہر دیا گیا؟

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان پیا گھر سدھار گئیں ہیں اور ان کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں نکاح کے لمحات بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس وقت منال خان کے حق مہر کی بازگشت سنائی دے رہے ہیں کہ انہیں کتنا حق مہر دیا گیا تاہم اب یہ بھی معاملہ حل ہو گیاہے۔ سوشل میڈیا پر منال خان کے نکاح کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مولوی صاحب نکاح پڑھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں نکاح کے وقت مولوی صاحب کو دو لاکھ روپے سکہ رائج الوقت بطور حق مہر کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر منال اور احسن کی شادی کے عالیشان وینیو سے لے کر ہر لمحے کی تصاویر اور ویڈیوز سے مداح خوب محظوظ ہوئے۔

خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کا نکاح رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اداکار احسن محسن کے ساتھ ہوا جب کہ گزشتہ شب دونوں کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی۔

Related posts

خرم شير زمان کا وزيراعلیٰ سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

faraz ahmed

آپریشن ردالفساد ملک بھر میں جاری

nehal qavi

کینیڈا شدید گرمی کی لہر سے مرنے والوں کی تعداد 34ہوگئی

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More