تازہ ترین جرائم نیوز ٹکر پاکستان

شجاع آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

شجاع آباد: ریلوے روڑ پل چھوٹی نہر کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار کی مبینہ فائرنگ سے 45سالہ شخص کو مبینہ قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق شمشیر نامی شخص ٹیوشن کی غرض سے اسکول جانے والے بچوں کو لینے پہنچا تھا کہ راستے میں دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ شروع کردی اور شمشیر نامی شخص کے ہاتھ سینے اور ماتھے پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ مبینہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ سٹی پولیس بھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کردی ۔دوسری جانب نا معلوم موٹر سائیکل سوار کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ریسکیو نے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقع کی تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

Related posts

شمالی کوریا کا میزائل جاپان کی فضائی حدود سے گزرتا ہوا سمدر میں جاگرا

login web

چین کی جانب سے مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

shakir shaikh

لاہور: حکومت پنجاب کے سستے رمضان بازار سج گئے

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More