تازہ ترین دنیا نیوز ٹکر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں قابض بھارتی فورسز نے ایک اور نہتے کشمیری کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج نے بے قصور کشمیری نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

بھارتی فوج نے الزام لگایا ہے کہ نوجوان سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ کرتے ہوئے شہید کیا گیا۔ دوسری طرف مقامی افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے جعلی مقابلہ قرار دیا۔

Related posts

آئی بی چیف فوری مستعفی ہوں، عمران خان

shakir shaikh

آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کے سامنے تین شرائط رکھ دیں

Hassam Alam

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 81 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More