اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان کھیل ہیڈ لائن

سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی منتخب

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ تین سال کیلئے چیئرمین پی سی بی منتخب ہو گئے ہیں۔

خصوصی اجلاس کی صدارت پی سی بی الیکشن کمشنرجسٹس( ر)عظمت سعید نے کی۔ اجلاس میں رمیز راجہ، وسیم خان، اسد علی خان سمیت دیگر گورننگ بورڈ ممبران بھی شریک ہوئے۔ نو منتخب چیئرمین 2 بجکر 15 منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے۔ رمیز راجہ کی پیدائش 14 اگست 1962 کو راجپوت گھرانے میں ہوئی۔

ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں ہی حاصل کی۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے36ویں چیئرمین ہیں۔ 59 سالہ سابق کرکٹر پاکستان کی جانب سے 57 ٹیسٹ اور 198 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔ پی سی بی کی کمان سنبھالنے والے تیسرے سابق کپتان ہیں۔

اس سے قبل اے ایچ کاردار اور جاوید برکی بھی اس عہدے فرائض سر انجام دے چکے۔ رمیز راجہ کو ان کے بالوں کے اسٹائل کی وجہ سے ریمبو بھی کہا جاتا ہے۔ سابق کپتان انٹرنیشنل و ڈومسٹک کرکٹ میں کمنٹری کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہیں کرکٹ کا راجہ بھی کہا جاتا ہے۔

Related posts

رابرٹ پیٹنسن اب بیٹمین کا کردار ادا کریں گے

Hassam Alam

حکیم سعیدقتل کیس میں ذوالفقار حیدر اور محمود صدیقی ملوث ہیں، منہاج قاضی کا انکشاف

Khurram Adeel

بہت جلد تمام سلیکٹڈ لوگوں کو گھر جانا ہوگا، بلاول بھٹو

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More