ہم پاک برطانیہ تعلقات کے75 سال مکمل ہونے پر جشن منارہے ہیں

اسلام آباد: قائمقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگکیش نے کہا ہے کہ ہم پاکستان برطانیہ تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔

قائمقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریو ڈالگکیش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج یہاں حیرت انگیز شکر پڑیاں نیشنل پارک میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کو منا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اہم سنگ میل کو منانے کے لیے برطانوی ہائی کمیشن اسٹاف نے 75 درخت لگائے ہیں اور دیگر سرگرمیوں کی طرح یہ ٹاسک پاکستانی عوام کی مدد سے پورا کیا۔

اینڈریو ڈالگکیش نے کہا کہ رواں برس برٹش پاکستان فاؤنڈیشن اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن نے اس 75 سالہ سفر میں برطانیہ میں ساڑھے 7 ہزار درخت لگائے اور یہ سرگرمیاں ہماری گہرے عوامی سطح کے رابطوں کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان اور برطانیہ موسمیاتی تبدیلیوں کی پیش بندی اور صنفی برابری جیسے دنیا کے بڑے چیلنجز سے مل کر نمٹ رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More