وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر پولیس کا چھاپہ

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ اپنی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں موجود نہیں تھے تاہم پولیس ان نے ان سے تفتیش کے لیے حاضری کا نوٹس دے دیا۔ وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ عطا تارڑ آپ پیش ہو جائیں قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے اور آج پولیس نے لاہور میں آپ کے گھر نوٹس دیا ہے۔

انہوں نے عطا تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانون کی طاقت سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہو جائیں۔ اس حوالے سے عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہاشم ڈوگر صاحب، میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں لیکن آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں جس گھر میں 15 سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے۔ انہوں نے وزیر داخلہ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More