تھر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افرادجاں بحق

ویب ڈیسک: تھر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افرادجاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ رات گئے بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ بجلی گرنے کے واقعات تحصیل مٹھی اور عارب میمن کے علاقے میں پیش آئے۔

بجلی گرنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More