ملک میں کورونا سے مزید 3 اموات

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 728 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.59 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 20 ہزار 272 کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 161 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More