عزیر بلوچ کی ضمانت سے متعلق دائر درخواستیں مسترد

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عزیر بلوچ کی ضمانت کے متعلق دائر پانچ درخواستیں مسترد کر دی۔

لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کے پانچ مقدمات میں ضمانت کی درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسترد کردی۔ عزیر بلوچ کے خلاف لیاری کے تھانے کلاکوٹ میں 2012 میں دھماکہ خیزمواد ، پولیس مقابلے، قتل اور اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔۔2012 میں لیاری آپریشن کے دوران مقدمات درج کئے گئے۔

عزیر بلوچ کے خلاف 50 سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں سے 20 سے زائد مقدمات میں عزیر بلوچ کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More