صفر پر آؤٹ ہوا تو راجستھان رائلز کے مالک نے تھپڑ مارے، راس ٹیلر کا انکشاف

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے بلے باز راس ٹیلر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے شرمناک واقعے سے پردہ اٹھا دیا۔

اپنی سوانح عمری میں انہوں نے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل میں کنگ الیون پنجاب کے ساتھ میچ میں 195 رنز ہدف کے تعاقب میں صفر پر آؤٹ ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ میچ کے بعد راجستھان رائلز کے مالکان میں سے ایک میرے پاس آیا اور اس نے مجھے تین چار تھپڑ رسید کر دیے، اس نے کہا کہ ہم نے تمھیں ایک ملین ڈالر صفر پر آؤٹ ہونے کے لیے نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ پر میں ششدر رہ گیا، پروفیشنل ماحول میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More