شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق پیر15اگست کو کیس کی سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے کر شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More