ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔ ایف آئی اے نے خط لکھ کر ریکارڈ مانگ لیا۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پارٹی کے قیام سے لیکر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں، کاروباری اداروں اور شخصیات کا ریکارڈ فراہم کریں جنہوں نے پارٹی کی مدد کی، نیز مختلف ممالک کی کمپنیوں اور کاروباری اداروں سے وصول رقم کی الگ الگ تفصیل فراہم کی جائے۔

ایف آئی اے نے خط میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 1996 سے لے کر اب تک کی تمام تنظیموں اور ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ قومی و بین الاقوامی تنظیموں اور ٹرسٹ کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام اکاؤنٹس کھولے جانے سے لے کر اب تک کی سالانہ اسٹیٹمنٹ فراہم کی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More