تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: (13 جون 2020) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ نہ رک سکا۔

کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ضلع کلگام اور اننت ناگ میں شہید کیا جبکہ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے قابض انتظامیہ کا سرچ آپریشن کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے دوران ضلع کلگام اور اننت ناگ میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top