غلام، جھوٹے اور کرپٹ مافیا کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 14 مئی کو سیالکوٹ جلسے کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ سیالکوٹ اقبال کے شاہینوں کا شہر ہے۔ یہاں باشعور اور غیرت مند پاکستانی بستے ہیں۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے ہمیشہ خودی اور آزادی کا پیغام دیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک بیرونی سازش ہوئی اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا۔ ہم غلام، جھوٹے اور کرپٹ مافیا کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، قوم اس غلامی اور ظلم کو قبول نہیں کرتی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں قوم میرے ساتھ نکلے۔14 مئی کو شام 6 بجے میں شہرِ اقبال سیالکوٹ میں آپ کے پاس آرہا ہوں۔ انشااللہ سیالکوٹ میں تاریخی جلسہ ہو گا۔آپ سب شرکت کریں۔انشاءاللہ 14 مئی کی شام کو سیالکوٹ میں اپنی عوام کے پاس پہنچ کر مزید دل کی باتیں کروں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More