باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو دفعہ کے عالمی چیمپئن اور موجودہ ڈبلیو بی اے سپر ویلٹر ویٹ چیمپئن عامر خان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

عامر خان 8 دسمبر 1986 کو برطانیہ میں پیدا ہوئے جبکہ وہ برطانوی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ سے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More