عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کر رہے ہیں

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ جلسہ کھیلنے سے ملک میں تبدیلی نہیں آتی اور عمران خان آج جو باتیں کر رہے ہیں وہ ریاست کے لیے مفید نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں اور عمران خان نے اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔ عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان 20 سال سے قومی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ عمران خان کا مقصد معیشت اور اداروں کو کمزور کرنا ہے۔ عمران خان قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی چیلنجز میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں لیکن کسی کو ملک کا تشخص تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمران خان کا مطالبہ ہے الیکشن کرائے جائیں اور ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں ہیں صبح الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More