امریکا نے پاکستان کو مزید 47 لاکھ فائزر ویکسین فراہم کردیں

اسلام آباد: امریکا نے کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان کو مزید47 لاکھ فائزر ویکسین فراہم کردیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مزید47لاکھ فائزر ویکسین فراہم کردی گئیں ہیں ،کورونا ویکسین پاکستانی عوام سےیکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فراہم کی گئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ابتک 6کروڑ 15لاکھ ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More