لاہور میں جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور: راوی روڈ کے علاقے میں محلے داروں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار عثمان جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محلے میں لڑائی جھگڑے کے دوران سی ایم ہاؤس میں ڈیوٹی دینے والے کانسٹیبل ملک عثمان سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ عثمان کے بھائی احسان سمیت دیگر زخمی میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق گلی میں جانور باندھنے کے باعث تنازعہ ہوا جس پر ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملک عمیر سمیت دیگر 4 ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More