وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اجلاس

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اجلاس جاری ہے.

اجلاس میں شعبہ توانائی ، پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے سے متعلق امور اور سبسڈی کو ریلیف کے ساتھ جاری رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں بجلی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر بھی زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور وزارت پیٹرولیم اور خزانہ کے حکام شریک ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کے فارمولے پر بریفنگ بھی دیں گے۔ یاد رہے گزشتہ روز ن لیگ کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے بتایا تھا کہ آج پیٹرولیم پر میٹنگ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہے کہ فوری طور پر مہنگائی ختم نہیں کرسکتے، کچھ تو آنسو پونچھے جائیں گے۔ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت وفاقی حکومت پیٹرول میں 40 روپے فی لیٹر نقصان کر رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More