شہباز گل عمران خان کے چیف آف اسٹاف مقرر

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی رہنے والے شہباز گل کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی اجازت سے شہباز گل کو چیئرمین کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دور میں معاون خصوصی رہ چکے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More