وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے۔

طے شدہ شیڈول کے تحت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف دوپہر دو بجے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد جائیں گے جہاں ان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات ہو گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اس حوالے سے اہم اجلاس بہادرآباد مرکز میں منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کی۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔

عامر خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی گئی۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورے کے دوران اراکین رابطہ کمیٹی کے علاقہ حق پرست اراکین اسمبلی بھی موجود رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More