فرانس نے چھ روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

اٹلی: فرانس نے چھ روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا۔

فرانس نے چھ روسی شہریوں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک بدر کر دیا۔ پیرس میں وزارت خارجہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد سفارت کاروں کا روپ دھار کر بطور خفیہ ایجنٹ کام کر رہے تھے۔

اس سے پہلے فرانسیسی خفیہ ایجسنی نے کہا تھا کہ انہوں نے ملک میں جاری ایک خفیہ آپریشن کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس حوالے سے ماسکو حکومت کا ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ایک ہفتہ قبل فرانسیسی حکومت نے 35 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب ان چھ افراد کو بھی اس فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More