ایسے شخص کو وزیر اعظم بنایا گیا جو خود کرپشن میں ملوث ہے

اسلام آباد: سابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایسے شخص کو وزیر اعظم بنایا گیا جو خود کرپشن میں ملوث ہے۔ اگر کوئی پیغام دینا ہے تو کھل کے دیں۔

وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی پراسیس مکمل کیے بغیر نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا لیکن ہم جو کام کررہے ہیں اسے آپ نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کے ساتھ کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی اور ہر سیاسی جماعت اپنے بیانیہ کے ساتھ عوام میں جائے تو اسے اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔ شہباز گل نے کہا کہ مجھے چپ کرانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال نہ کریں اور اگر کوئی پیغام دینا ہے تو کھل کے دیں۔

انہوں نے کہا کہ جو تگڑی اور ترش باتیں کرتے ہیں وہ اپنے پوائنٹ سے نہیں ہٹتے۔ 2 ووٹوں کے فرق سے ایسے شخص کو وزیر اعظم بنایا گیا جو خود کرپشن میں ملوث ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More