کورونا کی نئی لہر، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اہم اجلاس موخر کردیا گیا ہے، دوبارہ اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ اجلاس میں کورونا وبا اوراسکولوں سےمتعلق جائزہ لیا جانا تھا۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک موخر کردیا گیا ہے۔ آئندہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا، صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج 11بجےہونا تھی۔

یاد رہے گزشتہ دنوں اپنی پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے بند نہ کریں اور انہیں چلاتے رہیں تاہم اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو ہمیں تعلیمی ادارے بند کرنے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وبا میں تعلیم سے متعلق سارے فیصلے صوبائی وزرائے تعلیم کی مشاورت سے کیے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More