مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہونگے: چوہدری پرویزالہٰی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہونگے، جمہوری حکومت کی مضبوطی کیلئے عوام کی پریشانیوں کو کم کرنا ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی لاہور میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا کی رہائش گاہ پر پہنچے اور کامل علی آغا کے بڑے بھائی ڈاکٹر کاظم علی آغا کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر سابق ارکان اسمبلی وقاص حسن موکل اور آمنہ الفت سمیت مسلم لیگی رہنما و کارکن بھی موجود تھے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کاظم علی آغا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی پڑھی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو میں چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دیئے بغیر جمہوری حکومت کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی، ہمیں اندازہ ہے اس وقت ملک میں مہنگائی کا شدید طوفان برپا ہے، روز بروز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہے، حکومت کو چاہیے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کو فوری حل کرے، حکومت مہنگائی کم نہیں کر سکتی تو بڑھنے بھی نہ دے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More