ملک میں کورونا بے قابو: ایک دن میں تین ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں کورونا پھر بے قابو ہوگیا، چار ماہ بعد ایک ہی روز میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے،  5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 992 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 19 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار 267 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 49 ہزار 270 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 6.12 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار743، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 906، پنجاب میں 4 لاکھ 49 ہزار 843، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 944، بلوچستان میں 33 ہزار 675، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 719 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 437 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار084افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 691، خیبرپختونخوا 5 ہزار 948، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More