خیبرپختونخوا میں اومی کے وار تیزی سے جاری، 9 نئے کیسز رپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگی۔ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومی کرون کے نو نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 34 ہو گئی۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کی پانچویں لہر امی کرون میں مزید تیزی آگئی۔ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں امی کرون کے مزید نو نئے کیسز سامنے سامنے ا گئے جن میں سات کا تعلق پشاور ایک کا دیر لوئر اور ایک کا نوشہرہ سے ہے۔

نئے سامنے انے والے کیسز میں دو مرد اور سات خواتین شامل ہے جن کی عمریں سات سے 58 سال کے درمیاں ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اومی کرون کے کیسز کی کل تعداد 34 ہوگئی۔ متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد پشاور میں بسنے والوں کی ہے امی کرون کے34 میں سے 30 مریضوں کا تعلق پشاور سے ہے ڈائریکٹر ہیلتھ نیک داد افریدی کےمطابق اومی کرون کا پھیلاو زیادہ تیز ہے اور اس کے علامات بھی ظاہر نہیں ہوتے۔

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ افراد کی کنٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت اومی کرون کے پھیلاو پر الرٹ ہے، تمام تر انتظامات مکمل، سرویلنس ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More